نواب شاہ میں راشن نہ ملنے کیخلاف خواتین اوربچوں کااحتجاجی دھرنا

Mar 29, 2020

نواب شاہ (بیورورپورٹ)راشن نہ ملنے پر قومی شاہراہ قاضی احمد کے مقام پر بھوک و افلاس سے تنگ بچوں اورخواتین کا قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج پولیس کے ڈنڈابردار سپاہیوں نے مظاہرین کو منتشر کرکے قومی شاہراہ پر ٹرانسپورٹ سروس 2گھنٹہ بعد بحال کرادی تفصیل کے مطابق بھوک اور افلاس کے خوف میں مبتلہ راشن سے محروم خواتین اور بچوں نے احتجاج قومی شاہراہ کے دونوں ٹریک بند کردیئے مظاہرین کے مطابق لاک ڈائون کے باعث روزگار نہ ہونے سے بچے بھوک اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں،حکومت اور منتخب نمائندے ہمیں راشن فراہم کریں یا لاک ڈاؤن ختم کرائیں پولیس کے ڈنڈابرار سپاہیوں نے قومی شاہراہ پر مظاہرین کو منتشر کرکے پنجاب اور کراچی کے لئے چلنے والی ٹرانسپورٹ سروس کی روانی بحال کرادی احتجاج کے باعث ٹریفک دوگھنٹہ معطل رہاباندھی شہر میں ہیٹرول کی ایجنسی میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے اگ کی شدت کے سبب قریبی مکانوں کو خالی کرانے کیلئے پولیس متحرک ہوگئی باندھی میں پیٹرول کی دکان میں اچانک آگ بھرک اٹھی پولیس کے مطابق اگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں، پیٹرول کی ایجنسی ساتھ کی کئی دکانیں بھڑکتی آگ کی لپیٹ میں آگئیں آگ کی اطلاع پر فائر برگیڈ طلب کی گاڑیاں اگ بجھانے میں مصروف ہیں ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کیلیے قریب کے گھروں میں رہنے والے افراد کوگھر خالی کرکے دوسرے مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کو خالی کرانا شروع کردیا ہے۔

مزیدخبریں