کشمور (نا مہ نگار) کتے کے کاٹے کا مریض دم توڑ گیا دوسراشدید زخمی . تفصیلات کے مطابق کشمور میں کتے کے کاٹے کا مریض 60سالہ حسین شیخ اسپتال لایا، ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے باعث مریض دم توڑگیا ورثاء کا لاش اسپتال کے باہر رکھ کے اسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.کشمور کے سول ہسپتال میں پاگل کتے کے کاٹے 60سالہ حسین بخش شیخ کو اس کے ورثاء علاج کے لیے لائے ہسپتال انتظامیہ کا کرونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال بند کا کہکر علاج سے انکارکردیا ڈاکٹرز اپنی میٹنگ میں مصروف رہے. ڈاکٹرز کے بروقت علاج نہ کرنے چیک اپ نہ کرنے کی وجہ سے 60سالہ مریض تڑپ تڑپ کر موٹرسائیکل ریڑھے پر ہی دم توڑ گیا ورثائ نے ایم ایس کشمور منظور کلوڑ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم صبح آٹھ بجے سے اپنے مریض کو ہسپتال لیکر آئے ہیں ایم ایس کشمور نے ہمیں دھکے دے کر ہسپتال سے باہر نکلوایا اور ریکارڈنگ کرنے پر ہمارا موبائل فون بھی توڑ دیا ہے. ڈاکٹر کے چیک اپ نہ کرنے کی وجہ سے مریض کی حالت خراب ہوگئی وہ الٹیاں کرکرکے دم توڑ گیا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کی انکوائری کرتے ہوئے ہمیں انصاف دیا جائے. دوسری جانب ایم ایس کشمور کا کہنا ہے کہ مریض کو گیارہ بجے کے بعد لایا گیا ہے میٹنگ کے بعد مریض کو چیک کیا تو وہ پہلے ہی فوت ہو چکا تھا..علاوہ عزین .گوٹھ محراب مزاری میں ھیرا مزاری کو کتوں نے کاٹ لیا شدید زخمی ہو گئے۔
کشمورمیں کتاکاٹے کاایک مریض دم توڑگیا،دوسراشدیدزخمی
Mar 29, 2020