کامونکے (نامہ نگار) میڈیا اورحکومت کی کرونا وائرس بارے موثر آگہی مہم کے دور رس نتائج آنا شروع ہوگئے ،شہری کرونا وائرس کی وبا ء کو اہمیت دینے لگے،تفصیل کے مطابق چھ روز قبل شروع ہونے والے لاک ڈاون کے بعد شہری کرونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کواہمیت دینے لگے لاک ڈاون سے پہلے 60 فیصد سے زیادہ لوگ بغیر ماسک کے سڑکوں اور بازاروں میں اکٹھے بیٹھے گپ شپ لگاتے اور پھرتے ہوئے نظر آتے تھے اکثریت اس وباء کے وجود سے انکاری اور اس کو جھوٹ یا پراپیگنڈا ہی قرار دے رہے تھے جب سے لاک ڈاون شروع ہواہے تو لوگوں کی اکثریت کو یقین ہوچکا ہے کہ کچھ ناکچھ ہے جسکی وجہ سے ہی حکومت معمولات زندگی معطل کرکے لاک ڈاون جیسا انتہائی قدم آٹھانے پر مجبور ہوئی ہیاب گھروں سے باہر اکادکالوگ ہی نظر آتے ہیں لوگ خود اور بچوں کو دروازے بند کرکے گھروں تک محدود رکھے ہوئے ہیں بوقت ضرورت جو لوگ گھر سے نکلتے ہیں تو خود کو دوسروں سے دور رکھتے اور احتیاط برتتے ہوئے نظر آتے ہیں۔