کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومت بلوچستان نے صوبے کے قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی رعایت دیدی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق رعایت کا اطلاق سنگین جرائم کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔ قیدیوں کو سزا میں رعایت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دی گئی ہے۔
حکومت بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی رعایت دے دی
Mar 29, 2020