غیرقانونی بھرتیاں: شاہد خاقان نے راہداری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر قانونی بھرتیوں کیس میں راہداری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ ہفتہ کو شاہد خاقان عباسی نے بیرسٹر ظفر اللہ کے زریعے درخواست دائر کی ہے۔دائر درخواست میں سابق وزیراعظم نے استدعا کی کہ احتساب عدالت کراچی نے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں راہداری ضمانت دی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت کراچی میں پیشی تک راہداری ضمانت منظور کی جائے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے،گزشتہ روز کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،کراچی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 10 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...