لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوصوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی نے چیف منسٹر سپیشل فنڈفار کوروناکنٹرول کیلئے63لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ محکمہ محنت کے ذیلی ادارے ’’پیسی‘‘ کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر کورونا کنٹرول فنڈ میں بطورعطیہ دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کنٹرول کیلئے’’ پیسی‘‘ کے افسران اورسٹاف کا عطیہ قابل تحسین ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا مل جل کر مقابلہ کریںگے۔ معاشرے کے صاحب ثروت افراد کوکورونا کنٹرول کی کوششوں میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔