کرونا کے خدشات: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججز کے تربیتی کورسز ورکشاپس معطل

لاہور(وقائع نگار خصوصی)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظرپنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تاحکم ثانی ججز کے تربیتی کورسز معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالتوں کے ججز کی تربیتی ورکشاپس اور عدالتی ملازمین کی ٹریننگ ورکشاپس کے پروگرام بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز کے تربیتی کورسز عارضی طور پر روکے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...