صبور علی کی آئسولیشن میں مصوری

لاہور(کلچرل ڈیسک )کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی اداکارہ صبور علی کے لیے بھی آئسولیشن کا یہ وقت نہایت فائدہ مند ثابت ہوا اور انہوں نے پھر سے اپنا پرانا مشغلہ اختیار کرلیا۔ صبور نے تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پینٹنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔تصویر کیساتھ لکھا کہ کبھی کبھار ان چیزوں سے پھر سے جڑنا اچھا لگتا ہے جو آپ کو پسند ہیں۔ وہ تقریباً دہائی بعد پھر سے برش تھام رہی ہیں اور کچھ خوفزدہ بھی ہیں لیکن اس کے باوجود بھولی بسری چیزوں سے پھر سے جڑنا اچھا لگتا ہے۔بعد ازاں انہوں نے مکمل شدہ پینٹنگ کی تصویر بھی شیئر کی جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا اور ان کی مصوری کی داد دی۔

ای پیپر دی نیشن