لاہور(سپورٹس ڈیسک) یورو گوئے فٹ بال فیڈریشن نے کرونا وائرس کی وجہ سے کھیل نہ ہونے کے سبب کوچ سمیت 400ملازمین کو فارغ کردیا ۔ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا ہے کہ صحت کے موجودہ مسائل کی وجہ سے تمام سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ۔ مشکل فیصلوں کا مقصد مستقبل میںادارے کو بچانا ہے ۔ فوری طور پرقومی ٹیم کے 73سالہ کوچ تبریز سمیت 400افرادکو ملازمت سے فارغ کیا جا رہا ہے ۔ ادارے کی خاطر تمام کنٹریکٹس ختم کئے جارہے ہیں صرف ضروری سٹاف کی خدمات ہی جاری رہیں گی ۔ ادارے کو چلانے کیلئے بنیادی سٹاف کو برقرار رکھا گیا ہے ۔
یورو گوئے فٹ بال فیڈریشن نے کوچ سمیت 400ملازمین کو فارغ کردیا
Mar 29, 2020