راولپنڈی(نیوز ڈیسک)امام حسین سردار جوانان جنت اور سید الشہدا ہیں انہوںنے حق کی خاطر اپنے اور اپنے خاندان کی قربانی دی ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یوم ولادت حسین کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ امام حسین نواسہ رسول ؐ اورامیر المومنین حیدر کرار حضرت علی اور خاتون جنت فاطمہ الزہرا کے لخت جگر ہیں آپ کی ولادت پر نبیؐ بہت خوش ہوئے اور اپنا لعاب دہن انکے منہ میں ڈالا اور حسین نام تجویز کیا آپ ؐ نے فرمایا کہ حسین مجھ سے اور میں حسین سے ہوں جس نے حسن و حسین سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا ، امام حسین عالی مقام کی ساری زندگی زہد و تقوی میں گزری آپ نے کربلا کے مقام پر اپنے اور اپنے خاندان کی جانوں کی عظیم قربانی دے کر نانا کے دین کو بچایا اور یزید کی بعیت نہ کر کے قیامت تک کے مسلمانوں کو یہ سبق دے دیا کہ حق کی خاطر سر کٹا دو لیکن جھکاو نہیں