اسلام نام ہی مفاہمت، تحمل و بر داشت کا ہے، اظہار بخاری

Mar 29, 2020

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) محمدی مسجد لالکڑتی میںسیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ اسلام مفاہمتی عمل کیلئے پائیدار حکمت عملی کی تشکیل تعلیمات نبوی ؐ کی روشنی میں ہی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اسلام کی اصل صورت ، سیرت النبی ؐ کے آئینہ میں نظر آئیگی ۔ سیرت رسولؐ کے خزانہ سے امت مسلم پوری دنیا میں حکمرانی کر سکتی ہے۔ ا مریکہ دنیا میں دھشتگردی پھیلا رہا ہے، امت مسلمہ اسلام پھیلانا شروع کردے۔مفاہمت اور بھائی چارہ ، محبت اسلام کی بنیاد، منافقت ،نفرت یورب کی ایجاد ہے ۔اسلام نام ہی مفاہمت تحمل و بر داشت کا ہے ۔مُردہ دلوں کو زندہ کرنے کیلئے سیرت النبی ؐکا مشن زندہ کر نا ہو گا ۔ اظہار بخاری نے کہا آمنہ کے لعل ؐ کی سیرت اپنانے سے ہر گھر سے امن کی خوشبوآئے گی ۔نبی پاک ؐنے دنیا کو جو مفاہمت ، محبت کا درس دیا ،امریکہ سمیت دنیا کفر اس کا عشر وعشیر بھی نہیں جانتی ۔ دنیا میں مفاہمتی عمل تلوار نہیں ، نبی پاکؐ کے کر دار سے پھیلا۔نبی پاک ؐ نے عرب کے صحرائوں میں عظمت انسانیت کے وہ گلاب مہکائے جن کی ابدی خوشبو قیامت تک دلوں اور دماغوں کو معطر کرتی رہے گی ۔ جب تک ہمارے دلوں میں نبی پاکؐ کی محبت موجود رہے گی ۔ زمین پر عذاب نازل نہیں ہوگا۔ المیہ ہے ، آمنہ کے لالؐ کا کلمہ پڑھنے والے امن کی بھیک غیروں سے مانگ رہے ہیں۔ اسلام کا اصل چہرہ دنیا کو دیکھانے کیلئے نبی پاک ؐ کی تعلیمات کا مطالعہ کر ناہوگا ۔ اپنی زندگیوں کو اُسوہ حسنہ ؐمیں ڈھال کر معاشرے کی تطہیر کرنا ہوگی ۔دھشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، نبی پاکؐ کی تعلیمات کی توہین ہے ۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، اُمت مسلمہ نبی پاکؐ کے حصار میں آنے کیلیے دنیا کفر کے حصار سے باہر نکلے۔

مزیدخبریں