جمعۃالمبارک کے اجتماع میں زیادہ تعداد میں نمازی شامل کرنے پر دو خطیبوں کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سہالہ نے جمعۃالمبارک کے اجتماع میں زیادہ تعداد میں نمازی شامل کرنے پر دو خطیبوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے سب انسپکٹر عمر حیات نے استغاثہ دیا کہ ہمک میں رحمانیہ مسجد کے خطیب مولانا علی محی الدین نے جمعہ کے سلسلے میں کثیر تعداد میں لوگ جمع کئے جبکہ اے ایس آئی محمد اقبال نے استغاثہ دیا کہ چوچکاں میں پابندی کے باوجود گلشن حبیب مسجد کے خطیب مولانا محمد ارسلان نے جمعہ کے سلسلے میں کثیر تعداد میں اجتماع کرکے دفعہ144 ضابطہ فوجداری کی خلاف ورزی کی ۔

ای پیپر دی نیشن