بھارتی پنجاب میں سکھوں کے نامور گورو بلدیو سنگھ کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسے۔گورو سے مبینہ طور پروائرس کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد کو قرنطینہ کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا پھیلانے والے 70 سالہ سکھ گرو بلدیو جان کی بازی ہار گئے ۔ گورو سے مبینہ طور پر وائرس کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ۔ سکھ گرو بلدیو سنگھ حال ہی میں اٹلی اور جرمنی سے آئے تھے اور وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک سے آنےکے بعد انھوں نے حکومتی فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کے صوبے پنجاب کے درجنوں گاؤں میں تبلیغی دورے کیے۔کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے متوفی کے قریبی 19 ساتھیوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے اور کئی افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 15 ہزار سے ذائد لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ کئی دیہات سیل کر دیئے گئے ۔دوسری جانب گرو کا کورونا پراجیکٹ کا چیلا قرار دینے اور سوشل میڈیا پر مذاق بننے پرعقیدت مند شدید صدمے میں ہیں۔ بھارتی نژاد کینیڈا کے پنجابی سنگر سدھو موسے والا نے گرو کے لیے گانا بھی بنا دیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے24 افراد ہلاک اور987مریض متاثرہوچکے ہیں ۔ مودی سرکار نے بغیرکسی پلان کے اکیس روزہ لاک ڈاؤن کا بھی اعلان کررکھا ہے جس کی ناکامی کی قلعی کھل گئی ہے ۔