کراچی ( نیوز ڈیسک)کسی کوایک وقت کا کھاناکھلانابھی عظیم نیکی ہے، جن پر اللہ اور رسول ﷺ کی نگاہِ کرم ہو وہی مخلوقِ خدا کی خدمت کے لئے عملی طور پر اپنی جان اور مال تک قربان کرنے کو تیار ہوتے ہیں،خلق خداکی خدمت کا جذبہ بڑی سعادت ہے،پاک امن ٹیم اللہ والوں کی تعلیمات پر عمل کر رہی ہے، خدمت کا سلسلہ چلتارہے گا،رمضان المبارک میں غرباء اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاجائے گاعید کے بعد پاک امن دسترخوان کا باقاعدہ آغاز کردیاجائے گا،یہ باتیں پاک امن ویلفیئر تنظیم کی جانب سے ملکی سلامتی اور کرونا کی وباسے بچائو کے لئے اللہ کی راہ میں گائے کی قربانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہیں۔
کسی کوایک وقت کا کھاناکھلانا بھی عظیم نیکی ہے،سعید احمدبیگ
Mar 29, 2021