کورونا سے بچاؤ کیلئے عوام ضروری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ طارق مدنی

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے ملک بھر میں گزشتہ روز 24گھنٹوں کے دوران مزید 67افراد کی اموات پر دکھ وافسوس اور مثبت کیسز میں روز بروز اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے عوام سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے دی گئی ضروری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور حکومت سے کہا ہے کہ کورونا متاثرین کو بھرپور ریلیف دی جائے ان کا معاشی جنازہ نہ نکالا جائے وہ صوبائی آفس مرکز امن گلستان جوہر میں پاکستان امن کونسل کے صوبائی ا ور کراچی ڈویژن کے ذ مہ داران کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس سے قاری تاج محمد مکی ،مولانا عبدالماجد فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا طارق مدنی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات و ضروریات فراہم کرنا حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے عوام کی تباہ حال حالت کو بہتر بنانے کے لئے فی الفور ٹھوس و موثر اقدمات کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ہر چیز پر بھاری بھرکم ٹیکس عوام دشمنی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن