سروسز ہسپتال ہاسٹل میں اے ایم ایس کی پراسرار موت

لاہور(نامہ نگار) سروسز ہسپتال ہاسٹل کے کمرے سے اے ایم ایس ڈاکٹر حسن کی لاش ملی ہے۔ ڈاکٹر حسن اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے تھے۔ ڈاکٹر حسن کا علاج جاری تھا اور انہیں گزشتہ روز اسسٹنٹ پروفیسر کو چیک بھی کروایا گیا تھا جبکہ ہسپتال کا ایک ڈسپنسر بھی رات بھر ان کے ساتھ موجود رہا۔ ان کی ہلاکت بیماری کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔ جبکہ ورثاء کی جانب سے ملنے والی درخواست پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...