ہڈیارہ‘ ہربنس پورہ‘ شادی میں فائرنگ بچہ جاں بحق‘ خاتون سمیت 3 افراد زخمی

لاہور (نامہ نگار) ہربنس پورہ میں رشتے کے تنازعہ پر ایک نوجوان کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ رمضان گجر کی بیٹی کی شادی کے موقع پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ رشتے کے تنازع پر ان کے بھتیجے و داماد محسن نے کی۔ خاتون عابدہ کے علاوہ نصیر اور اس کا بیٹا حسنین زخمی ہوئے۔ عابدہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں ہڈیارہ کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں مسلح افراد ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک راہگیر بچہ عثمان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...