لائپزگ، جرمنی (نیٹ نیوز) دماغی سرطان کو روکنے والی ویکسین پہلے طبی مرحلے میں کامیاب ہو گئی۔ ویکسین 33 مریضوں کی 84 فیصد تعداد کو تین سال زندہ رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ طامیونوتھراپی کی بنیاد پر تیارکردہ یہ ویکسین دماغ کے خلیات کو امنیاتی طور پر اس قابل کرتی ہے کہ وہ عام خلیات کو جیسے ہی تبدیل کرکے سرطانی روپ دھارتا ہوا دیکھتے ہیں اس پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔