فیروز والہ : ڈکیتی ‘چوری کی 7وارداتیں ‘مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور سمیت 2زخمی 

 فیروز والا( نامہ نگار) ڈکیتی اور راہزنی کی 7 وارداتوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت  پر فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد کو زخمی کردیا ۔   اونچا پنڈ کے قریب رکشہ سوارفیملی کو روک کرلوٹ لیا ‘مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور شکیل اور تاج محمد زخمی ہوگئے۔ شرقپور روڈ پرڈاکو زمیندار اجمل سے 60 ہزار کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ رانا ٹاؤن میں چوروں نے شہباز کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی دیگر سامان  چوری کرلیا۔ ڈاکو کوٹ عبدالمالک اور مریدکے میں ارشد اور اور نصیرسے نقدی موبائل فون چھین کر لے گئے۔ نامعلوم افراد نے گھروں کے باہر کھڑے رکشے اور دو موٹر سائیکل چوری کرلی ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...