لاہور (خصوصی نامہ نگار)گناہوں سے آلودہ ماحول میں شب برات بڑی نعمت ہے، اس رات کو غفلت اور گناہوں میں گزار دینا بہت بڑی محرومی اور نادانی ہے۔ شب برات اور رمضان المبارک میں عبادت کرکے رضائے الٰہی حاصل کی جائے۔ شب برات پر آتش بازی یا اس جیسی خرافات سے بچا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین جماعتی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک مال نہیں ثواب کمانے کا مہینہ ہے۔ رمضان نیکیوں، رحمتوں اور عبادات کا عظیم مہینہ ہے۔ امت مسلمہ استقبال رمضان کی تیاری کرے۔ مستحقین کا خاص خیال رکھا جائے۔ رمضان سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے نکل چکا ہے۔ حکمران اشیاء کی قیمتیں کنٹرول اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔