پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے عطائیوں کے 638مراکز پر چھاپے‘95سیل 

Mar 29, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی عطائیت کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری، گذشتہ ہفتے میں دس شہروں کے 638مراکز پر چھاپے مارکرعطائیوں کے مزید95اڈے سیل کر دیئے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق مزید204عطائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل پائے گئے ہیں۔ 28مراکزایسے ہیں جہاں پر مستند معالجین نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔صرف چھ شہروں اور ان کے گردونواح میں 500سے زائدمراکز پر چھاپے مارے گئے۔فیصل آباد اور اوکاڑہ ہر ایک میں 15،لاہور اور بہاولنگر ہر ایک میں 14،مظفر گڑھ میں 11اور راولپنڈی میں 10کاروبار بند کیے گئے جبکہ اٹک 9،سیالکوٹ 5،سرگودھا اور قصور میں ایک ایک عطائی کا اڈا سربمہر کیا گیا۔

مزیدخبریں