بلدیاتی نظام کی بحالی’’'ووٹ کو عزت دو‘‘ بیانیے کی فتح ہے: محمود بشیر ورک

Mar 29, 2021

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )لیگی ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی''ووٹ کو عزت دو'' بیانیے کی فتح ہے' عوام کے ووٹ سے قائم ہر ادارہ مقدس اور اس کو غیر فعال کرنا آئین شکنی  ہی نہیں عوام کی سونپی امانت پر ڈاکہ بھی ہے بلدیاتی ادارے بحال ہونے پر عوام خوش ہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بلدیاتی نمائندوں سمیت ووٹ دینے والے عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے سلیکٹڈ حکومت نے( ن )لیگ اورمیاں  نواز شریف دشمنی میں اداروں کو غیر فعال کرکے عوام کی خدمت سے نمائندوں اور اداروں کو روک رکھا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے کارکنوں سے دوران گفتگو کیا۔

مزیدخبریں