شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں کی زد میں ہے ، بے روزگاری عروج پر ہے ، مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں بنیادی حقوق کی فراہمی دور دور رتک کہیں دکھائی نہیں دے رہی اور حکمران عوام کی توجہ ان مسائل سے ہٹانے کی خاطر آئے دن نت نئے حربے اختیار کررہے ہیں جن میں اپوزیشن کی قیادت کا میڈیا ٹرائل اور کرپشن کے حوالے سے الزام تراشی سر فہرست ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی معاشی ٹیم بھی نالائق اور نا اہل ترین ثابت ہوئی ہے پونے تین سالوں میں عمران حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کوئی جامع پلان تیار نہیں کر سکی۔