را ئے ونڈ( نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما چودھری محمد عشرت بھلرنے کہا ہے کہ سپر یم کو رٹ کا بلد یا تی اداروں کی بحا لی کا فیصلہ جمہو ر یت کی فتح اور آئین و قا نو ن کی حکمر انی و با لا د ستی کی طر ف اہم قد م ہے بلد یا تی نما ئند وں کو عوام نے ووٹ د یکر اپنے مسا ئل کے حل کیلئے منتخب کیا تھا اور پی ٹی آئی نے ن لیگ کے مینڈ یٹ پر ڈاکہ ما ر کر ان اداروں کو تحلیل کر دیا جس سے عوام کے مسا ئل میں شد ید اضا فہ ہو ا صفا ئی ستھر اتی کا نظا م متا ثر ہو ا اور تر قیا تی منصو بے ر ک گئے۔ اب سپر یم کو رٹ نے ان بلد یا تی اداروں کو بحا ل کر کے مسلم لیگ ن کے مو قف کی تا ئید اور آئین و قا نون کی حکمرا نی و با لا دستی ثا بت کی ہے انہوںنے کہا کہ بلد یا تی ادارے جمہو ر یت کی نر سر ی ہیں جن کے فعا ل ہو نے سے نہ صر ف عوامی سطح پر لو گو ں کو ان کے بنیا دی حقو ق تر جیحی بنیا دوں پر بر اہ راست حل ہو تے ہیں ۔
بلدیاتی اداروںکی بحالی کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے:چودھری عشرت بھلر
Mar 29, 2021