سرکل کاہنہ پولیس کے تھانوں کے سرکاری ٹیلی فون بند رہنا معمول بن گیا

Mar 29, 2021

کاہنہ(نامہ نگار ) سرکل کاہنہ پولیس کے تھانوں کے سرکاری ٹیلی فون بند رہنا معمول بن چکا ہے۔ ایس ایچ او انچارج انویسٹی گیشن اور محرروں کے سرکا ری ٹیلی فون ذاتی استعمال کیلئے کھلتے ہیں یا پولیس اعلی افسران کیساتھ بات چیت کے بعد فورا بند کر دیئے جاتے ہیں۔  سرکاری ٹیلی فون تھانوں کے باہر بورڈز پر آویزاں ہیں کہ کو ئی بھی شہری شکایت درج کرونے کی غرض سے یا ایمر جنسی ان نمبروں پر ٹیلی فون کر سکتا ہے ۔پولیس زرائع کے مطابق تھانہ پولیس افسروں کے نمبر اکثر بند ہوتے ہیں ‘مجبورا شہریوں کو ایمرجنسی کال کرنی پڑتی ہے۔ پولیس اعلی حکام سے شہریوں کا مطالبہ ہے سرکل کاہنہ میں سرکاری نمبروں کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہری اپنی شکایات آسانی سے درج کروا سکیں ۔

مزیدخبریں