فیروزوالہ( نامہ نگار)نارنگ منڈی روڈ پر ڈلہ واہگہ کے قریب ٹائروں کو نذر آتش کر کے تیل اور دیگر اشیاء بنانے والی غیر قانونی فیکٹری کی وجہ سے درجنوں افراد سانس کی بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔ اسی علاقہ میں لگائے جانے والے درخت بھی سٹر گئے ہیں۔ یہ بات مقامی لوگوں کی طرف سے ضلعی حکام کو دی جانے والی درخواست میں کہی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسروں کی ملی بھگت سے یہ غیر قانونی فیکٹری چل رہی ہے جس سے دور دور تک لوگ سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس فیکٹری کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
فیروز والہ : آئل فیکٹر ی میں ٹائر نذر آتش کرنے پر شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا
Mar 29, 2021