لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی مہنگائی سے پسی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔سیکرٹری انڈسٹری واصف خورشید نے ماڈل بازار انتظامیہ کو پنجاب بھر کے مینیجرز کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب سستی اورمعیاری اشیا کے ساتھ ساتھ بہترین ماحول اور خوش اخلاق عملے کے باعث شہری ضرورت زندگی کی تمام اشیا خریدنے کے لئے ماڈل بازار کا انتحاب کر رہے ہے۔ان ماڈل بازاروں میں سرکاری ریٹ کے مطابق اشیا خوردونوش فروحت کی جاتی ہے جبکہ ماڈل بازار حکام کی جانب سے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے سبزیوں اور پھلوں کے سہولت سٹال متعارف کروائے گئے ہے جن پر بغیر کسی سبسڈی کے 5 سے 15 روپے تک کا ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔کورونا ایس او پی پر مکمل سختی سے عملدار کروایا جا رہا ہے کسی بھی فرد کو بغیر ماسک ماڈل بازار میں داخلے کی اجازت نہیںسبزیوں اور پھلوں کے ریٹ میں لاہور کے ماڈل بازاروں میں کچھ اس طرح ہے کہ سبزیاں۔ آلو نیا کچا چھلکا 35 اور پیاز 25روپے ، ٹماٹر درجہ اول 40 ادرک تھائی لینڈ 265 ، لہسن دیسی 85 کریلے 105 ، شملہ مرچ 62، سبز مرچ اول 70 ، مٹر 105 روپے میں فروحت کئے گئے جبکہ پھلوں میں سییب کالا کولو 145،سیب سفید اول 83، کیلا 115، اسٹابیری 115، بیر 58، چیکو 120، پپیتا 140، امرود 82، خربوزہ اول 77، کینو اول 83 ناریل 150 روپے میں فروحت ہو رہے۔۔شہریوں نے ماڈل بازاروں میں خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے عام مارکیٹ میں بھی سرکاری نرخوں پر اشیا خوردونوش کی قیمت پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔
پنجاب کے ماڈل بازار عوام کیلئے نعمت ثابت ہونے لگے
Mar 29, 2021