مری ، نگری مچھنہ کیبل کا ر سے12گھنٹوں بعد 6افرادکوبحفاظت نکال لیا

Mar 29, 2021

 مری(نامہ نگار خصوصی ) مری سے ملحقہ صوبہ خیبرپختون خواہ کے علاقے نگری مچھنہ میں دیسی ساخت کی مسافربردار کیبل کا ر میں فنی خرابی کے باعث 700 فٹ سے زائد کی بلندی پربارہ گھنٹوں سے زائد مدت تک پھنسے رہنے والی چار خواتین اور دو مردوں کو پنجاب ایمرجنسی سروس کی ریسکیو 1122 نے طویل جد وجہد کے بعد بحفاظت نکال لیا ۔ اس طرح ہفتہ کے دن قریباًگیارہ بجے چھ مسافر کو لے کر نکلنے والی یہ ـــ’’ڈولی‘‘ جب تقریباً سات سو  فٹ سے زیادہ  بلندی پر اپنی درمیانی مسافت پر پہنچی تو اچانک ہی فنی خرابی کے باعث ہوا میں معلق ہو گئی ۔اس صورت حال میں کچھ دیر تک مضاء میں معلق رہنے کے بعد اس میں موجود خواتین اور مردوں نے چیخ و پکار کرتے ہوے مدد مانگی تو تو معلوم ہوا کہ وہاںموجود اس لفٹ کے عملے نے اپنے طور پر کوشش کی مگر وہ ناکام رہے ۔ایسے میں علاقہ کے لوگوں نے ریسکیو  1122  کو اطلاح دی جنہوں نے سپیشل ریسکیو ٹیم کے انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر نگرانی میں دو ایمرجنسی ایمبولنس اور ایک سپیشل ریسکیو وہیکل کے ہمراہ روانہ کیا ۔اس آپریشن میں پندرہ سے زاہد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیاکامیاب ریسکیو آپریشن کی بدولت ڈولی میں پھنسے تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ تمام متاثرہ مسافروں کو ابتدائی طبی معائنہ کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس مشکل  اور کٹھن آپریشن کی نگرانی ریسکیو 1122 مری کے نوجوان انچارج  حمزہ علی خان کر رہے تھے ۔ مقامی لوگوں نے اس کامیاب ریسکیو آپریشن پر ریسکیو عملے کی کارکردگی کو سراہا، ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزاء کی اور مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں