سرینگر (انٹرنیشنل ڈیسک) غیرقانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں بھارت کو خفت کا سامنا، سرینگر میں موسیقی کی محفل منعقد کرکے حالات پرامن ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ کشمیری نوجوانوں نے سٹیج پر چڑھ کر انڈیا کے خلاف نعرہ بازی کی۔ جرات مند کشمیری عوام نے نریندر مودی کی فورسز کا سارا منصوبہ چوپٹ کر دیا۔ بھارتی فوج نے سرینگر میں میوزک کنسرٹ کے ذریعہ سب اچھا ہے کا پیغام دینے کی کوشش کی۔ مگر، کشمیری نوجوان سٹیج پر چڑھ گئے اور بھارت مخالف ‘ آزادی کے خوب نعرے لگائے۔ نوجوانوں نے مختلف مجسمے اور نمونے بھی توڑ ڈالے۔ کرائے کے فنکاروں نے بھاگنے میں ہی غنیمت جانی۔ سٹیج پر حریت کمانڈروں کے نعرے گونجتے رہے۔