مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف‘ اجتماعی افطار پر پابندی

مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی رہے گی۔ ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ ’زائرین کرونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی جاری رہے گی۔ مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا۔ جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے۔ مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ’ مسجد الحرام کے مترجمین  زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کریں گے اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے۔ مسجد نبوی اس کے اندرونی و بیرونی صحنوں اور دالانوں میں کہیں بھی زائرین اور نمازیوں کو سحری پیکٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ’معذوروں کے لیے خصوصی ’مصلے‘ ہوں گے۔ مصلے سے مراد وہ جگہ ہے جہاں نماز ادا کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں حرم مکی کے مشرقی صحن میں طہارت خانے بھی معذوروں کے لیے خاص ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...