شب برات آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں شب برأت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اہل ایمان نوافل ادا کریں گے اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے۔ اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں۔ اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں۔ شب برأت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رخ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔ کرونا وائرس کی صورت حال کے باعث مساجد اور دیگر بڑے اجتماعات کو محدود کیا جارہا ہے۔ علماء کرام کا کہنا ہے کہ عبادت کے دوران اللہ تعالیٰ سے کرونا وبا سے چھٹکارے کے لئے بھی گڑگڑا کر دعائیںکی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن