اسلام آباد، لاہور ( نامہ نگار) پاکستان میں کرونا وائرس سے ، مسلسل تیسرے دن بھی 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ ملک میں 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ جبکہ مزید 57 افراد ہلاک ہوئیں۔ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہے۔ مزید 2 ہزار 823 افراد متاثر، 39 اموات ہوئیں۔ خیبر پی کے میں مزید 979 کیسز، مزید 9 اموات۔ اسلام آباد بھی 538 نئے کیسز، 2 افراد کی موت ہوئی۔ صوبہ سندھ میں 252 نئے کیس، 4 اموات ہوئیں۔ بلوچستان میں مزید 44 افراد کیسز جبکہ مزید ایک شخص جاں بحق۔ آزاد کشمیر میں مزید 122 متاثر، دو افراد ہلاک ہوئے۔ گلگت بلتستان میں صرف 9 کیسز جبکہ ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔ علاوہ ازیں کرونا کی صورتحال روز بروز خطرناک ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ لاہور کے مزید 27 اور فیصل آباد کے انیس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث وبا کے زیادہ پھیلاؤ والے علاقوں میں 29 مارچ سے لاک ڈاؤن جب کہ 5 اپریل سے ملک بھر میں شادی کی انڈور و آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگادی ہے۔ این سی او سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سماجی، ثقافتی اور سیاسی جلوسوں سمیت تمام تقریبات پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔ جب کہ صوبے اس سے پہلے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی لگا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ تمام زمینی، فضائی اور ریلوے کا ڈیٹا دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تیسری لہر کے پییش نظر این سی او سی کا اجلاس ہوا، کرونا وبا کے ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے کی بنیاد پر مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیں ایس او پیز کا اطلاق ہماری زنگینوں کے تحفظ کے لیے کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرونا مثبت آنے کی شرح بڑھنے کے باعث ہسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں۔ تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ پابندیوں کا اطلاق 8 فیصد سے زائد مثبت کیسز کے اضلاع اور شہروں میں ہوگا۔ صوبوں اور وفاقی دارالحکومت انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقررہ وقت میں پورا کریں۔ لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف تھانوں میں ایف آئی آر درج اور گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پہلا مقدمہ شہری محمد جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں جبکہ نواں کوٹ پولیس نے نجی بس اڈے پر بغیر ماسک بس میں مسافروں کا سامان اٹھانے والے ملزم علی حسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ جبکہ بس اڈے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ایس او پیشز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ لاہور پولیس نے ماسک نہ پہننے پر 52 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتارکر لیا۔ اسلام پورہ‘ کرشن نگر‘ کریم پارک‘ شادباغ سے افراد کو حراست میں لیا۔ ڈائیوو ٹرمینل کو سیل کر دیا۔ لاہور میں ناکے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ہائی کمشنر اسلام آباد نے دارالحکومت میں تمام تقریبات پر پابندیاں عائد کر دیں۔ یکم اپریل سے ہرقسم مارکیز اور شادی ہالز کے انٹر اور باہر ہر قسم کی شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔ سپورٹس ٹورنامنٹ‘ سوشل تقریبات‘ کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔ شب برات پر اسلام آباد کے قبرستانوں میں کسی بھی قسم کی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی سفارش ریڈزون کے علاقوں کیلئے کی گئی۔ ریڈ زون علاقوں میں ڈی ایچ اے فیز8‘ بنی گالہ شامل ہیں۔ تمام علاقوں میں 7 روز سے کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔ وزارت ریلوے نے مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے ہفتے تک کرونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بندی کر دی جائیں گی۔وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ نجی و سرکاری سکول کو امتحان لینے سے روک دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے مزید 9 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بیان میں کہا ہے کہ کرونا کی حالیہ لہر پہلی لہروں سے کہیں زیادہ سخت ہو سکتی ہے۔ یہ وقت خوش فہمی میں رہنے کا نہیں ہجوم والی جگہوں پر مت جائیں اور ماسک پہنیں‘ جن افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی نادرا ویب سائٹ سے اپنا ریکارڈ لے سکتے ہیں۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت کے پرائیویٹ سیکرٹری ظہور احمد جاوید انتقال کر گئے۔ ملتان، بہاول پور، رحیم یار خان، چشتیاں سے سپیشل رپورٹر، نمائندوں سے کے مطابق کرونا کا مرض بے قابو ہونے لگا۔ 103 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔ ملتان میں کرونا پازیٹیویٹی کی شرح 8.6 فیصد سے بڑھ کر 9 ہو گئی ہے،ادھر ملتان کے چند علاقوں کو ہاٹ سپاٹ علاقوں میں رکھا گیا ہے۔ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر دو دکانیں سیل کردی جبکہ ختم نبوت چوک( فوارہ چوک) پر شاپنگ سینٹر بھی سیل کردیا گیا۔ مرید کے سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پبلک مقامات پر ماسک نہ پہننے پر تھانہ سٹی مرید کے میں 2 جبکہ تھانہ صدر پولیس نے 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گکھڑ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق کرونا کے مریض سامنے آنے پر ڈی سی کالونی میں مکمل لاک ڈاؤن کرتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے 5 روز تک ہر قسم کا کاروبار کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مارکیٹیں‘ دکانیں‘ دفاتر اور کنسٹرکشن کے کام بھی بند رہیں گے۔ لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارشات تیار کر لی گئیں۔ راولپنڈی پولیس نے کرونا ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں شروع کردیں‘ پہلے مرحلے میں 60 افراد گرفتارکرلئے گئے۔ پوٹھوہار ڈویژن نے 20 مقدمات درج کرکے37 افراد کو گرفتار کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کووڈ۔19کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 42 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے چالان کردیئے جبکہ 15 بسیں، کوچیں اور ویگنیں تھانوں میں بند کردی گئیں۔ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گاڑیوں کو 65 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے مثبت کیسز 6ہزار سے تجاوزکرگئے۔ پازیٹو کیسز کا تناسب 12فیصد ہو گیا۔ بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے یکم اپریل سے شادی کی تقریبات، سیاسی جلسے جلوس اور ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل طورپر پابندی عائد کردی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے وفاق کے اندر تمام سکولز میں امتحانات سمیت ہر قسم کی سرگرمیاں تاحکم ثانی بند کردی ہیںے ڈی ایچ اے ٹو، پاک پی ڈبلیو ڈی، سوہان گارڈن، اور سیکٹر جی سکس، بارہ کہو، جی ایٹ اور جی ٹین میں کیسز میں اضافے پر مکمل طورپر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ریلی‘ جلوس اور 5 افراد سے زائد اجتماعات پر 15 روز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ وائرس سے چار افراد جاں بحق، کیسز میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دو شادی ہالوں اور سات دکانوں کو سیل کر کے مقدمات درج کروا دیئے۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 95 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا،13 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا گیا۔
کرونا: شدید متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈائون،5 اپریل سے شادی سمیت تقریبات پر پابندی
Mar 29, 2021