مریم نواز کو تیز بخار‘ گلے میں شدید درد‘ کرونا ٹیسٹ منفی

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا تاہم اس کے باوجود ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی طبعیت ٹھیک ہونے تک سیاسی سرگرمیاں منسوخ رہیں گی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن)  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے، ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جو منفی آیا ہے۔ لیگی ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن