کراچی( آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہر طعنے کابھر پورجواب دیناجانتے ہیں،پیپلزپارٹی کسی کے دبائو میں نہیں آئے گی، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں میں پھوٹ ہے،وفاقی کابینہ میں بحران ہے،میرٹ کاجنازہ نکالاجارہا ہے،آرڈیننس لایاجارہا ہے،، کوروناویکسین 160 فیصدمہنگی بیچی جارہی ہے،دیگرممالک میں کوروناویکسین لگوانے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے،ہمیں افسوس ہوتاہے جب پیپلزپارٹی کیلئے سلیکٹڈ کالفظ استعمال ہوتا ہے، مریم نوازکا لہجہ قابل افسوس تھا،استعفے دیے توچھوٹے صوبوں کے حقوق سلب ہوجائیں گے،ہم پارلیمان کے اندراورباہرجمہوری روایات کوجاری رکھیں گے،ہرمعاملے پربات چیت ہوسکتی ہے،کسی کودیوارسے نہیں لگاناچاہیے، ان خیالات کا اظہار اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سینیٹر شیری رحمان ، شازیہ مری اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھاجارہاہے،حکومت نے پی آئی اے سمیت دیگراداروں کوتباہ کردیا، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام بھگتائے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہماری بیانیے کی جنگ پی ٹی آئی سرکار سے ہے ،سیاسی بات کریں،جمہوری جدوجہد کاخیال رکھیں،استعفے دیے توچھوٹے صوبوں کے حقوق سلب ہوجائیں گے۔شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے کوروناپازیٹوہوتے ہوئے بھی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں افسوس ہوتاہے جب پیپلزپارٹی کیلئے سلیکٹڈ کالفظ استعمال ہوتا ہے،کل مریم نوازکا لہجہ قابل افسوس تھا،عوام مہنگائی اور کورونا پر حکومت کی غیرسنجیدگی کو بھگت رہے ہیں۔