اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ہوم فنانس سے متعلق کوئی بھی بنک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو ہم سے رابطہ کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ آسان شرائط پر لوگوں کو گھر فراہم کیے جائیں۔ سٹیٹ بنک نے ہوم فنانس کے حوالے سے ملک میں موجود اپنے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔ کوئی بنک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو سٹیٹ بینک کی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کیا جائے۔ آئی این پی نے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا سٹی بنک کے گورنر نے کہا کہ عام طور پر 10 لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 11 ہزار بنتی ہے۔ لیکن وزیراعظم سکیم میں قرضے کی قسط 6 ہزار سے کچھ ہی زائد ہے۔ شرائط میں مزید آسانی کر دی گئی ہے۔