وزیراعظم صحت یاب ہو رہے‘ ڈاکٹرز نے چند دن میں سرکاری مصروفیات شروع کرنے کی اجازت دیدی: فیصل سلطان

Mar 29, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرونا سے صحت یاب ہونے لگے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں  انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے چند دنوں میں سرکاری مصروفیات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو یہ مشورہ قومی و بین الاقوامی گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں