اسلام آباد+لاہور (انٹرنیشنل ڈیسک+سپورٹس رپورٹر) ذہین پاکستانی طالبہ نے ’ورلڈ میموری چیمپئن‘ کی حیثیت سے بھارت اور سوئیڈن کو مات دے دی۔ کم ترین وقت میں سب سے زیادہ الفاظ، نام اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ ایما عالم نے فائنل طاقتور حافظہ رکھنے کی کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ قائم کیے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں ایما عالم نے عالمی اعزاز حاصل کرنے کی خوشخبری پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کی۔ 15 منٹ میں 410 الفاظ یاد کر کے بھارت کا ریکارڈ اور ایما عالم نے 15 منٹ میں 218 نام اور چہرے یاد رکھ کر سوئیڈن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔پاکستانی خواتین نے ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ کی جونیئر کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ٹیم سسٹم مقابلہ کے تحت31 ممالک سے ٹورنامنٹ میں 373 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے پہلی بار کلاسیکی جونیئر کیٹیگری ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔