اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ بھارہ کہو کے علاقے ڈھوک جیلانی میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے راہگیر کو زخمی کرنے کے بعد بھاگتے ہوئے دو سالہ اور دو ماہ کی بچیوں کو اٹھایا اور ایک گھر میں گھس کر کچن میں جا پہنچا کچن کا دروازہ بند کرلیا جس سے نے شتہاری نے دو بچوں کو اپنے ساتھ ایک کمرے میں بند کرکے سنگین صورتحال پیدا کردی ملزم نے دھمکیاں دیں اور مطالبہ پیش کیا کہ اس سے اینکر پرسن ملوائے جائیں ورنہ وہ ایسا کچھ کردے گا جو تمہارے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگاایس ایس پی آپریشن تنویر مصطفیٰ کی ہدائت پر بھاری نفری پہنچائی گئی ایس پی سٹی عمر خان کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ایس پی صدر حمزہ ہمایوں موقع پر پہنچے اور ملزم کو کہا کہ وہ اینکر پرسن کو بلاتے ہیں پولیس نے اپنے ایک ملازم کو ٹی وی اینکر کے روپ میں مسلح شخص سے ملنے کیلئے بھیجا تو اس نے کہا کہ میرے ساتھ ڈرامے بازی مت کی جائے اصلی اینکر بھیجواس دوران پولیس ایلیٹ فورس کے دستے بھی طلب کئے گئے ایس پی نے ملزم سے کچن کی کھڑکی کی جالی سے مسلسل رابطہ رکھا تاکہ بچیوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے اس دوران پولیس نے اچانک ایکشن کرکے ملزم کو دبوچ لیا بچیوں کو تحویل میں لے کر پہلے مرحلے میں وہاں سے نکال لیا بچیوں کے گھر والے بھی پہنچ گئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سرا ہا اور کہا کہ ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر تنویر مصطفیٰ اور ایس پی حمزہ ہمایوں کی بہترین حکمت عملی سے دونوں بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیاپولیس ٹیم نے معاملہ انتہائی پروفیشنل طریقے سے ہینڈل کیا آئی جی نے کہا کہ اچھی پرفارمنس پر پولیس ٹیم کو انعامات دئیے جائیں گے۔