ایس ای سی پی کے سابق چیرمین شوکت حسین کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

Mar 29, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایس ای سی پی کے سابق چیرمین شوکت حسین کے خلاف  درخواست کی سماعت آج ہو گی ۔جس میں ایس ای سی پی کے سابق چیرمین شوکت حسین اور دوسروں کی جانب سے یسرا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پرائیوٹ لمیٹڈ کی ملکیت میں تبدیلی کے لئے کمپنی کے شئیر ہولڈنگ ریکارڈ میں ترمیم سے متعلق مقدمے کے اندراج کا جائزہ لیا جائے گا سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج  کمیشن آف پاکستان  کسی سنگین جرم کی صورت میں کمپنی کے کسی بھی قسم کے ریکارڈ اور  اس میں کسی بھی قسم کے ممکنہ غیر مجاذ تبدیلی کی درستگی کا ضامن ہے چوہدری یار محمد نامی ایک شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئین  کی دفعہ 199 کے تحت ایک تحریری عرضداشت جمع کرائی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی  گء ہے کہ وہ ڈی جی ایف آئی اے کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین شوکت حسین اور دوسروں کے خلاف اس کی کمپنی کی ملکیت تبدیل کرنے کے لیے کمپنی کے ریکارڈ  میں تبدیلی کے خلا ف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا جائے درخواست گزار چوہدری یار محمد یسرا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پرائیوٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور شئیر ہولڈر ہیں۔

مزیدخبریں