شب برات پر قوم ملکی سالمیت، استحکام اور کروناسے چھٹکارے کیلئے دعا کرے،سپیکر وڈپٹی

Mar 29, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ شب برات ہمیں اللہ سے رزق میں کشادگی اچھی صحت، مشکلات سے پناہ مانگنے اور اپنی دعائیں قبولیتِ کا بھرپور موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس رات کو ملک کی سالمیت، استحکام اور کورونا وائرس سے چھٹکارے کے لیے دعا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب برات کے بابرکت موقع پر کیا جو 29 مارچ بروز پیر اور منگل کی درمیانی شب 15شعبان المعظم کو نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اسپیکر نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسوہ رسول خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسلم امہ کو آپس میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرکے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر زور دیا۔اسپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا وباا سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے اس بابرکت رات میں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خاص دعاں کی اپیل کی۔

مزیدخبریں