جدید سینٹری فیوجز کی تنصیب سے یورینم افزودگی10گناہ بڑھا دی:ایران

Mar 29, 2021

تہران (نوائے وقت رپورٹ/ این این آئی) ایران نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دور سے امریکی معاشی دہشتگردی جاری ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی پابندیاں کرونا ویکسین لانے میں رکاوٹ ہیں۔ کرونا ویکسین کے حصول کیلئے ادائیگی بھی کر چکے ہیں۔ امریکی پابندیوں کے ڈر سے کرونا ویکسین نہیں ملی۔ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ مجتبی ذوالنور نے کہا ہے کہ تہران نے ایک ہزار جدیدIR2m  سینٹری فیوجز لگانے کے بعد یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو دس گنا بڑھا دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبی ذو النور نے تصدیق کی کہ شوری کونسل (پارلیمنٹ) کے منظور کردہ قانون کے مطابق ماہرین20 مارچ 2021 ء سے پہلے ایک ہزارIR2M  سنٹری فیوجز کو نصب کرچکے ہیں۔ جدید نوعیت کے سنٹری فیوجز کی تنصیب طے شدہ وقت کے اندر اندر مکمل کی گئی۔  یہ ایک بہت اہم اور اسٹریٹجک اقدام ہے۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ نے زور دے کر کہا کہ IR2M  آلات جو آپریٹ کیے گئے ہیں وہ پہلے سنٹری فیوجز سے5  سے 6  گنا زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔IR1M  سنٹری فیوجز اس وقت نطنز کی تنصیبات میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ آئی آر 2 ایم آلات "پوری نطنز کی تنصیب میں افزودگی کی صلاحیت کے ساتھ یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہ پلانٹ 2015 ء کے جوہری معاہدے کے مطابق کام کر رہا ہے۔

مزیدخبریں