مونڈکا( نامہ نگار)تھانہ شاہ جمال کے علاقہ میراں پورکے رہائشی سیدثقلین شاہ ودیگر نے وزیراعلی اورآئی جی پنجاب کو لکھے گئے خط میں مئوقف اختیارکیاکہ قریبی عزیزہ بشری شہزادی جس نے لادی اوربوسن گینگ پرمشتمل اشتہاریوں کا قبضہ گروپ بنایاہواہے جوکہ قیمتی پلاٹوں پہ قبضے کرلیتے ہیں اور بعد میں مقامی ایم پی اے عون ڈوگرکے ٹائوٹ سیدارشدشاہ کے ساتھ مل کر لاکھوں روپے وصول کرنے کے بعدقبضہ چھوڑتے ہیں۔ثقلین شاہ نے بتایاکہ قبضہ گروپ سرغنہ بشری شہزادی شریف لوگوں پہ مقدمات درج کرواکے پیسے وصول کرتی ہے۔ثقلین شاہ نے بتایاکہ بشری شہزادی،ارشد شاہ شریف شہریوں پہ مقدمات کرواکے پیسے بٹورتے ہیں ۔ سیدثقلین شاہ نے وزیراعلی پنجاب،آئی پنجاب کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ بشری شہزادی،سیاسی ٹائوٹ ارشدشاہ کی طرف سے کروائے گئے جھوٹے مقدمات کی میرٹ پہ تفتیش کی جائے اور ہماری جان بخشی کروائی جائے۔