نواب شاہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو کے حلقہ انتخاب کے رورل ہیلتھ سینٹر میں سانپ کاٹے کی ویکسین ناپید، ویکسین نہ ملنے سے دس سالہ بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑگیا ،باندھی کے نواحی گائوں محمد عرس جمالی میں سانپ نے 10سالہ ثنااللہ جمالی کو کاٹ لیاتھا،اہلخانہ بچے کو طبی امداد کے لئے لیکر رورل ہیلتھ سینٹر باندھی پہنچے،سرکاری اسپتال میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین موجود نہیں تھی،اہلخانہ بچہ کیوالد اور چچا پرائیوٹ کار میں دس سالہ ثناء اللہ جمالی کو پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ لارہے تھے کہ بچے کے پورے جسم میں زہر پھیل جانے پر بچہ نے باپ کے ہاتھوں میں ھی دم توڑ دیا،بچہ کے انتقال کی خبر پر والدین شدت غم سے نڈہال جمالی برادری کے افراد میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے واضح رہے کہ عدالتی حکم پر کتے کاٹے کے سبب پہلے ہی فریال تالپورکی سندھ اسمبلی سے رکنیت معطل ہے اورانہوں نے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست بھی دائرکررکھی۔
وزیر صحت عذرا پیچو ہو کے حلقہ انتخاب میں سانپ کاٹے کی ویکسین ندارد
Mar 29, 2021