پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر 5سال پابندی کا امکان 

Mar 29, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فٹبال کے مختلف دھڑوں کے اختلافات اور لڑائیوں کی وجہ سے پاکستان کی فیفا رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ فٹبال ہاؤس لاہور تنازع پر نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے فیفا سے رابطہ کیا ہے۔ سربراہ نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ فیفا نے پاکستان پر پابندی کا عندیہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر 5 سال کی پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ پابندی کے بعد مزید ایک برس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی معاملات کی جانچ پڑتال کریگی۔ پاکستان فٹبال 6 سال کیلئے مکمل طور پر مفلوج ہوجائیگی۔ پابندی عائد ہونے سے نا صرف کھلاڑی بلکہ آفیشلز بھی متاثرہوں گے۔ فیفا سے دو سے تین دن کا وقت مانگا ہے۔ اگر معاملات حل نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال پر پابندی عائد ہوجائیگی۔ اشفاق حسین گروپ نے ہارون ملک کی زیرسربراہی فیفا کی نامزد کمیٹی کو فٹ بال ہاؤس سے نکال دیا تھا۔ اشفاق حسین کہتے ہیں کہ نارملائزیشن کمیٹی 6 ماہ میں پی ایف ایف کے الیکشن کرانے میں ناکام رہی۔ فیفا کو خط لکھ کر تمام معاملات سے آگاہ کرینگے۔ پی ایف ایف کے صدر اشفاق حسین کا قومی ویمن چیمپئن شپ دوبارہ شروع کا اعلان کیا ہے۔نیشنل ویمن زفٹبال چیمپئن کراچی میں جاری رہیگی۔ نیشنل ویمنز چیمپئن کو منسوخ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ تمام ٹیمیں کراچی میں ہی رہیں، میچز کا انعقاد وہیں ہوگا۔

مزیدخبریں