ملتان( سپیشل رپورٹر) انسداد پولیو کی قومی مہم کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ دو اپریل تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران محکمہ صحت ملتان کی پولیو ٹیمیں ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ ضلع ملتان میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کو یہ قطرے پلائے جائیں گے۔ اس پولیو مہم کے لیے دو ہزار چار سو آٹھ پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے 476 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 140 یوسی میڈیکل آفیسرز بھی بھی اس مہم کو مانیٹر کریں گے۔
انسداد پولیو کی قومی مہم کا آج سے آغاز
Mar 29, 2021