سیاسی کھیل تماشے میں عوام کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا :شبیر بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماشبیر بٹ نے کہا ہے کہ سیاسی کھیل تماشے میں عوام کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا حکومت اور اپوزیشن کا عوامی مسائل سے صرف نظر کرکے اپنے ذاتی مسائل کے حل پر زور دینا افسوس ناک ہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک مدت سے جاری محاذ آرائی سے عوام کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا اور عوام مہنگائی و غربت کے باعث بلبلا رہے ہیں کورونا کے باعث ایک بار پھر کاروبار بند ہورہے ہیں اور عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ان حالات میں اپوزیشن بھی اصل ایشوز کو اٹھانے اور حکومت کومہنگائی کم کرنے پر مجبور نہیں کر رہی جس کی وجہ سے عوام کی حالت خراب سے خراب تر ہو تی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن