لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے واضح کہاہے کہ جماعت اسلامی کو اقتدار کے حصول کے لیے الیکٹیبلز کی ضرورت نہیں بلکہ اس کی جدوجہد ہی اس کلاس کے خلاف ہے جو پارٹیاں اور نظریات بدل کر عوام کے حقوق غصب کیے ہوئے ہیں ۔ جماعت اسلامی جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کو ملک کی ترقی کی راہ میں اصل رکاوٹ سمجھتی ہے ۔ ہمارے دروازے ملک کے باشعور مڈل ، لوئر کلاس اور پسماندہ طبقات کے لیے کھلے ہیں ۔ جماعت اسلامی لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول ؐ کی جانب بلا رہی ہے ۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کسی بھی شعبہ میں بہتری نہ لاسکی ۔