شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ شب برات آرہی ہے جس میں ہر شخص کا نامہ اعمال کھلے گا، رزق اور زندگی و موت کے فیصلے لکھے جائیں گے، ماہ شعبان کے بابرکت مہینے میں نماز قائم کرنے اور روزہ رکھنے والے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے حقدار ٹھہرتے ہیں، شب برات کے موقع پر ہر شخص توبہ استغفار کرتے ہوئے رب کے حضور معافی مانگے تاکہ غلطیوں کوتاہیوں اور کردہ نہ کردہ گناہوں سے وبال سے نجات حاصل ہوسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ شعبان المبارک ہمارے پیارے آقا دوجہاں رحمت العالمین خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ؐکا مہینہ ہے، انہوں نے کہا کہ جنت کا راستہ حقوق العباد سے ہو کر گزرتا ہے۔