ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کورونا کیسز میں ہوش ربا اضافے پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے سفارشات تیار کر لیں۔لاہور میں مکمل لاک ڈاون کی سفارشات تیار کی گئیں ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے سامنے لاہور کو مکمل لاک ڈاون کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لاہور میں تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کی جائے گی جب کہ تمام کاروباری مقامات، مارکیٹس کو مکمل بند کرنے کی بھی تجویز ہے۔محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے سفارشات رکھیں گے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اگر مکمل لاک ڈاون نہ کیا تو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز اور 2500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
لاہور میں کورونا کیسز میں اضافہ،مکمل لاک ڈاون کی تیاریاں
Mar 29, 2021 | 11:53