مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال نے کراچی میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیا۔کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ترک اداکار جلال کو اپنے درمیان دیکھ کر بچے اور دیگر لوگ بہت خوش ہوئے جبکہ اداکار بھی اس دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ اداکار کی جانب سے حالیہ مہینوں میں یہ دوسری مرتبہ خون کا عطیہ دیا گیا ہے۔ترک اداکار جلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دوسری مرتبہ خون کا عطیہ دے رہا ہوں۔ یہ نہ صرف پاکستان اور ترکی کے تعلقات مضبوط کرے گا بلکہ دوسروں کو بھی خون عطیہ کرنے کے لئے حوصلہ دے گا۔ترک اداکار کے علاوہ نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں تھیلیسیمیا اور دیگر بیماری میں مبتلا بچوں کے لئے خون عطیہ کیا۔